وزیر داخلہ چودھری نثار کا عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا سخت نوٹس، پولیس گارڈ کا انچارچ معطل

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا سخت نوٹس لیا ہے، کہتے ہیں قتل کیس کو عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے میڈیا سرکس نہ بنایا جائے۔
عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم نے عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی انکشافات کر دیئے جس پر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے والے پولیس گارڈ کے انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ ملزم کی میڈیا کے ساتھ بات چیت اور اس پر تبصرے عدالتی کیس پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ عمران فاروق کیس میں صرف سچائی اور انصاف کو ہی مقدم رکھا جائے گا۔