Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر داخلہ پھر ڈرائیونگ سیٹ پر

وزیر داخلہ پھر ڈرائیونگ سیٹ پر
July 4, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اسحاق ڈار کوجوڈیشل اکیڈمی ڈراپ کرنے والےچودھری نثار پھر موضوع بحث بن گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے نوازشریف اور شہبازشریف کو بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیشی کیلئے اکیڈمی پہنچایا تھا۔

تفصیلات کےمطابق چودھری نثار جو پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں ۔ چودھری صاحب ویسے تو کم کم ہی منظر عام پر آتے ہیں لیکن جب آتے ہیں تو مخالفین کی خوب کلاس بھی لیتے ہیں۔ اوروہ بھی لمبی لمبی پریس کانفرنسیں کرکے۔ لیکن جب سے پانامہ کا ہنگاما شروع ہوا ہے چودھری صاحب  ظاہری منظر یعنی میڈیا سے غائب ہی ہیں لیکن  شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں پہنچانے کاکام انہی کے سپرد ہے۔ کیا سمجھے ؟ بھائی جے آئی ٹی میں پہنچانے سے مطلب ہے کہ چاہے وزیراعظم نوازشریف ہوں یا وزیراعلیٰ شہبازشریف پیشی کے موقع پر ان کی گاڑی اپنے چودھری صاحب ہی ڈرائیو کرتے ہیں چودھری صاحب کو اس وقت بھی ڈرائیونگ سیٹ پر دیکھا گیا جب وزیرخزانہ اسحاق ڈار پیشی کے لیے آئے۔ پیشی پر آنے والے دیگر وزرا اور لیگی رہنما اپنے لیڈر کی واپسی تک جو ڈیشل کمپلیکس  میں انتظار کرتے ہیں لیکن چودھری صاحب بس سواری کو اتارکرفوری واپس آجاتے ہیں جی آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ چودھری صاحب تو بس ڈرائیور ہیں یا پھر یون کہہ لیں کہ وہی ڈرائیونگ سیٹ پر ہیں۔۔