Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑا دھچکا ہے، مجھے بھی جان کا خطرہ ہے: عابد شیر علی

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑا دھچکا ہے، مجھے بھی جان کا خطرہ ہے: عابد شیر علی
August 21, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی رانا ثنا اللہ پر الزامات کے حوالے سے سوالات کے جوابات گول کر گئے۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فیصل آباد میں پہلی حج پرواز کے عازمین حج کو روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں گے اور کراچی کے اندر امن حکومت کی کوششوں کی وجہ سے واپس آرہا ہے۔ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑا دھچکا ہے۔ مجھے بھی جان کا خطرہ ہے، دھمکیاں مجھے بھی ملتی رہتی ہیں۔ رانا ثنا اللہ پر اپنے والد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے باتوں کو گول کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں شہر کو اپنی طاقت دکھائیں گے۔