Saturday, January 28, 2023

وزیر داخلہ رائن زنکے رواں سال کے اختتام پر عہدہ چھوڑ دیں گے ، ٹرمپ

وزیر داخلہ رائن زنکے رواں سال کے اختتام پر عہدہ چھوڑ دیں گے ، ٹرمپ
نیو یارک (92 نیوز) امریکی وزیر داخلہ رائن زِنکے رواں سال کے اختتام پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اس بات کا اعلان  ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے  اپنے دو سالہ دور میں ملک و قوم کیلئے  بے پناہ خدمات سرانجام دیں جس پر وہ اُن کے شکر گزار ہیں ۔ رائن زنکے پر اختیارات کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال  کرنے سمیت مختلف اسکینڈلز  کے الزامات ہیں۔ اُن کی جگہ ڈیوڈ برن ہارٹ کو قائم مقام وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔