Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے بجلی و گیس کے کنکشن 30 روز میں جاری کرنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،  پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 83 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری  دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  پٹرولیم ڈویژن کو پلان کی تیاری کیلئے 30 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ،   سی پیک کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں سمیت ملک بھر میں نو خصوسی صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے۔ مشیر تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ نے ای سی سی کو خصوصی اقتصادی زونز کی راہ میں حائل مشکلات پر بریفنگ دی اورانہیں صنعتی پالیسی کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز دی۔ بتایا گیا کہ اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی راہ میں روایتی بد انتظامی رکاوٹ ہے۔ ای سی سی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمینن کو تنخواہوں کی ادائیگی اور ریٹائرد ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات کی فراہمی کیلئے 83 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔