Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر خزانہ کی تحقیقاتی ٹیم پر ننقید، اعترافی بیان سے بھی یوٹرن

وزیر خزانہ کی تحقیقاتی ٹیم پر ننقید، اعترافی بیان سے بھی یوٹرن
July 3, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی50منٹ تک سوالوں کے جواب دیتے رہے۔۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار خاصے برہم نظر آئے۔بولے جج کے بیٹے کےلئے الگ اور وزیراعظم کے بیٹوں کےلئے الگ قانون یہ عجیب تماشاہےسپریم کورٹ مریم نواز کو بلانے کا نوٹس لے۔نہیں پیشی کے بجائے سوالنامہ بھجوایا جائےکل کو عمران کی بہنوں کو یہاں بلایا گیا تو بھی برا لگے گا۔۔

تفصیلات کےمطابق ٹیکس چوربزدل جھوٹااسحاق ڈار جوش خطابت میں عمران خان کو نجانے کیا کیا کہہ گئےکہتے ہیں عمران خان نے اوئے کہہ کر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا۔بتائیں ان کے پیچھے ہے کون؟انہوں نے عمران خان کو شادی اور چندے مانگنے کا بھی طعنہ دیا۔

 

وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک نوٹس ملنے پر وہ پیش ہوگئے۔ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی نہ ہی اعترافی بیان ہاتھ سے لکھا۔۔ریفرنس مشرف دو ر میں بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کررہاہے اوردشمنوں کی سازشیں جاری ہیں۔