Saturday, July 27, 2024

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا
April 30, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور نہیں کی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مئی کے مہینے میں برقرار رہیں کی  اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری منظور نہیں کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قیمت برقرار رکھنے سے پی ڈی ایل اور جی ایس ٹی وصول نہیں کی جائے گی۔ رواں سال سبسڈی کی مد میں 110 ارب ریوینیو کا شارٹ فال آیا ہے۔