وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع

اسلام آباد (92 نیوز) سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کرا دیا۔ اسحاق ڈار کی تمام نجی کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کیا گیا۔
جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عدنان نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نیب کو 7 نجی کمپنیوں کا ریکاڑڈ جمع کرایا۔ ذرائع کے مطابق سی این جی پاکستان سپینسر ڈسٹری بیوشن ہجویری ہولڈنگ کا ریکارڈ جمع کرایا گیا۔
ریکارڈ میں گلف انشورنس اور ایچ ڈی ایس سکیورٹی سپینسر فارمیسی ہجویری مضاربہ کمپنی کا ریکارڈ بھی شامل ہے ریکارڈ اسحاق ڈار انکی اہلیہ دو بیٹوں اور بہو کی کمپنیوں سے متعلق ہے۔
ریکارڈ میں فارم اکیس فارم انتیس سرٹیفیکٹ آف ان کارپوریشن میمورینڈم آف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔