Tuesday, February 7, 2023

وزیر خارجہ کی شیخ عبدالله بن زاید النہیان سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ کی شیخ عبدالله بن زاید النہیان سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

دبئی (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبدالله بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا پاکستان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ آئندہ سال دبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2021) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا۔ فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا تھا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔