Saturday, March 2, 2024

وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا پر گفتگو

وزیر خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا پر گفتگو
April 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کے مابین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق گفتگو کی گئی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین نے جس طرح کورونا کی وباء پر قابو پایا ہے وہ قابل تحسین ہے ، شاہ محمود قریشی نے  کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ، جو انہوں نے قبول کر لی۔