وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطہ،کشمیر پر گفتگو

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
شاہ محمود قریشی نے اور انتونیو گوئتریس کے مابین مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،یکطرفہ اقدامات کے بعد خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بتایا کہ بھارت نے گزشتہ 20 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے ،ذرائع مواصلات پر پابندی عائد ہے ، بھارتی یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں ۔