Thursday, September 29, 2022

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون، کرونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون، کرونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،  وزیر خارجہ نے  کرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی ہم منصب سے  اظہار افسوس کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔