Saturday, July 27, 2024

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کے ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اورعوامی روابط کوفروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔ اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ملائشیا کیساتھ دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔