Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر خارجہ شاہ محمود کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیر خارجہ شاہ محمود کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، شاہ محمود نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا امریکا کے ساتھ جامع شراکت داری کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کے متمنی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔