Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 16, 2021

دوشنبے (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دوشنبے میں امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مل بیٹھ کر خود کرنا ہے۔ پاکستان، افغانوں کی سربراہی میں افغانوں کو قبول، جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔