Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب کی ملاقات
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن عبدالرحمان الثانی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق قطری وزیرخارجہ نے امیر قطر کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ شاہ محمود کی قطری سرمایہ کاروں کو زرعی، لائیو اسٹاک، توانائی اور آئل ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر کے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر اور امیر قطر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔