وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے۔
شاہ محمود قریشی چینی ہم منصب و دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے ملاقاتوں میں دوطرفہ اسٹریٹجک ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ افغانستان اور علاقائی صورتحال پر ایک دوسرے کے تاثرات جاننے کا موقع ملے گا۔ سی پیک منصوبوں پر پیشرفت، آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی نشست ہو گی۔