Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر تعلیم پنجاب کا 12 اپریل کے بعد غیر رجسٹرڈ اسکول بند کرنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب کا 12 اپریل کے بعد غیر رجسٹرڈ اسکول بند کرنے کا اعلان
February 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر تعلیم پنجاب نے 12 اپریل کے بعد غیر رجسٹرڈ اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں کا ڈیٹا آن لائن کر دیا ہے۔ نجی اسکولوں کو رجسٹرڈ کروانے کے لئے مالکان کو 60 دن کی مہلت دے رہے ہیں۔ غیر رجسٹرد اسکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ مراد راس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں منشیات کا بے تحاشا استعمال کیا جارہا ہے۔ روک تھام کے لئے بچوں کے بلڈ اور یورین ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ کہتے ہیں کہ رانا مشہود کی کرپشن کو بے نقاب کرکے انکے خلاف کارروائی کریں گے۔