Wednesday, October 5, 2022

وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس نے حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دے دیا

وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس نے حکومت سے اختلافات پر استعفیٰ دے دیا
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس نے اپنی ہی حکومت سے اختلافات  پر استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی وزیر ڈیوڈ ڈیوس کو وزیر اعظم تھریسامے کے یورپین یونین سے انخلا کے منصوبے پر اختلاف تھا جسے انہوں نے کمزور قرار دیا تھا۔ ڈیوس کے مستعفی ہونے کے تھوڑی ہی  دیر بعد بریگزٹ ڈیپارٹمنٹ کےجونیئر وزیرسٹیو بیکر بھی مستعفی ہو گئے۔ ڈیوڈ ڈیوس کے قریبی ذرائع نے اُن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ۔