Saturday, November 26, 2022

وزیر اعلیٰ کی یوم عاشور کےموقع پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ کی یوم عاشور کےموقع پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے یوم عاشور پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یوم عاشور کے موقع پر صوبے میں عوام کے جان وما ل کے تحفظ کےلئے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا،شہباز شریف نے کہا کہ امن عامہ کی فضا یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد ہونا چاہے۔ ان کا کہناتھا کہ پولیس اورانتظامی افسران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ،ایم این اے حمزہ شہبازشریف،انسپکٹرجنرل پولیس اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔