Monday, October 3, 2022

وزیر اعلیٰ کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیں ، وسیم اختر

وزیر اعلیٰ کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دیں ، وسیم اختر
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بارشوں نے تباہی مچائی تو وزیراعلی سندھ نے شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیا،بولےآج سے پہلے کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی ۔ میئرکراچی وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ کراچی  سے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ،  کراچی کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے وفاقی وزیر علی زیدی نے این ڈی ایم اے سے مدد مانگ لی۔ کراچی کا بارش سے برا حال ہو گیا ، سڑکیں تالاب،انڈرپاس سوئمنگ پول بن گئے۔ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ، میئرکراچی  وسیم اختر نے بھی بارش کی تباہی کا جائزہ لیا اور  شہر کی تباہی کی ذمہ دار سندھ حکومت پر ڈال دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ  سے مطالبہ کیاکہ کراچی کو آفت زدہ قراردیں۔ وسیم اخترنے کہاکہ قربانی ہے، شہری کہاں نمازپڑھیں گے کہاں قربانی کریں گے ، سندھ حکومت نہ خود کچھ کرتی ہے اور نہ ہی کرنے دے رہی ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیرعلی زیدی نے کراچی کو بدترین صورتحال سے نکالنے کیلئے  این ڈی ایم اے سے مدد مانگ لی۔ ٹوئٹر پر اپنے  پیغام میں کہا لیفٹیننٹ جنرل افضل  شہرکو مزید تباہی سے بچانے کے لئے این ڈی ایم کو متحرک کریں۔