لاہور ( 92 نیوز) کرونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ، 8 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کئے گئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس میں ایکسپو سنٹر لاہور میں 900بستروں کا فیلڈ اسپتال بنانے کا فیصلہ بھی ہوا ، صوبے میں قرنطینہ سنٹرز کے لیے عمارتوں کی نشاندہی کرلی گئی ۔ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 96ہے۔