Saturday, September 24, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی مقررہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں آٹے کی دستیابی  مقررہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں آٹے کی دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دے دیا، کہا کہ  صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی، محکمہ خوراک اور انتظامیہ آٹے کے تھیلے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

سردار عثمان بزدار نے  مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتر بنانے کی ہدایت  کردی ، کہا کہ عوام کو حکومتی نرخ پر آٹے  کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا،آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے، اس ضمن میں ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھا کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

انہوں نے  آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی  ، کہاکہ  ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا ، محکمہ خوراک کے حکام اور انتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکلیں، مارکیٹوں میں صورتحال کا جائزہ لیں ۔

سردار عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب میں وافر گندم کے سٹاک موجود ہیں، پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملز کو قبل از وقت گندم کا اجراء یقینی بنایا، سرکاری گندم کی پسائی کے باوجود آٹا تھیلے کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔