وزیر اعلیٰ پنجاب کا داتا دربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے داتا دربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، اس موقع پرماہرین نے وزیراعلیٰ کودھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا،انہیں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔
میڈیاسے بات چیت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدورنے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔