Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
July 22, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عثمان بزدار نے شہر کا تقریباً دو گھنٹے دورہ کیا۔

انہوں نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ میواسپتال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ، لٹن روڈ، فیروز پورروڈ، شاہ جمال، شادمان اور دیگر علاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی نے گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو کی اور صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش بھی دی۔