Friday, September 30, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سر گنگارام اسپتال کے توسیع منصوبے کا افتتاح  کرد یا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سر گنگارام اسپتال کے توسیع منصوبے کا افتتاح  کرد یا
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سر گنگا رام اسپتال کی توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی بار سر گنگا رام اسپتال کی توسیع ہونے جا رہی ہے ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ توسیع کے لئے سات ارب  روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے ، پہلی بار ہیلتھ کے لئے 277 ارب بجٹ مختص کیا ہے ، راجن پور ، لیہ ، اٹک ، سیالکوٹ ، بہاولپور میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کھول رہے ہیں ۔ سردار عثمان بزدار نے لاہور میں  پی آئی سی ٹو کے قیام کے متعلق بھی اعلان کیا اور کہا کہ انسٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز بھی بنانا چاہتے ہیں، ساڑھے 3 کروڑ لوگ پنجاب میں صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ سردار عثمان بزدار نے مزید کہاکہ  ادویات کی کہیں قلت نہیں ہے،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں بہترین کام ہورہا ہے، سمن آباد اسپتال کو سر گنگارام اسپتال سے منسلک کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ برس کے عرصے میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔