Saturday, July 27, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمین ؐ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمین ؐ اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کردیا
February 22, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہونہار و مستحق طلبہ کے لئے رحمت اللعالمین ؐ اسکالرشپ پروگرام آغاز کردیا، کہا کہ اسکالرشپ ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین ؐ اسکالر شپ کی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا ، وزیر اعلیٰ نے کہا رحمت اللعالمینؐ اسکالرشپ50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلباء کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلباء کو دیئے جائیں گے۔بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کی  زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی، یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام اورخود مختار میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ میں ترامیم کا جائزہ لیا گیا، دسمبر2021تک پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے خود مختار میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ میں ضروری ترامیم کی اصولی منظوری بھی دے دی۔