Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعلی سندھ کی ورلڈ بنک کے نمائندوں سے ملاقات

وزیر اعلی سندھ کی ورلڈ بنک کے نمائندوں سے ملاقات
February 12, 2018

کراچی (92 نیوز) ورلڈ بنک کے وفد نے وزیر اعلی ہاوس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیر اعلی سندھ نے وفد کو بتایا کہ سندھ کے اسکولوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے کے لئے کام کر رہےہیں ۔ اس سلسلے میں آٹھ ہزار اسکولوں پر کام ہو رہا ہے ۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ چاہتے ہیں بچوں کو ٹیبلٹ کے ذریعے تعلیم دیں ۔ سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن بھی اس سلسلے میں کام کر رہی ہے ۔ سندھ میں جو نئے اسکول تعمیر کر رہےہیں وہ نجی سیکڑ کو دیں گے ۔