Friday, December 2, 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی بھانجی بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑی گئیں

وزیراعلیٰ سندھ کی بھانجی بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑی گئیں
خیرپور (92نیوز) سندھ کے سائیں سرکار کی بھانجی ارشاد جیلانی نے خیرپور میں نیا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ پیپرز پر مہریں لگاتی ہوئی پکڑی گئیں۔ 92 نیوز نے نشاندہی کی تو پولیس نے دوسرے دروازے سے ارشاد جیلانی کو باہر بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے آبائی حلقہ میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ وارڈ نمبر آٹھ کے خواتین کے پولنگ بوتھ پر وزیراعلیٰ سندھ کی بھانجی ارشاد جیلانی بیلٹ پیپرز پر تیر کے نشان پر ٹھپے لگاتی رہی۔ یہی نہیں ارشاد جیلانی کی دیدہ دلیری تو دیکھئے کیمروں کے سامنے بھی ٹھپے لگا کر دکھائے۔ پولیس موقع پر پہنچی ضرور لیکن روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشاد جیلانی کو گرفتار کرنے کے بجائے پولنگ بوتھ کے عقبی دروازے سے باہر نکال دیا۔ پولیس اہلکار دھاندلی کی شکایت پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی اندر جانے سے روکتے رہے۔