Tuesday, December 6, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، برآمدی صنعت کھولنے پر غور

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، برآمدی صنعت کھولنے پر غور

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  برآمدی صنعت کھولنے پر غور کیا گیا ، جن صنعتوں کے پاس برآمدی آرڈرز ہیں ان کو  مشروط اجازت دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو جس میں سندھ حکومت نے برآمدی صنعت کھولنے پر غور کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن صنعتوں کے پاس برآمدی آرڈرز موجود ہیں ان کو صنعت چلانے کی مشروط اجازت دی جائے گی ۔

مخصوص صنعتوں کو کام کی اجازت کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیاجائےگا۔ ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے  ایس او پیز بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دیں ۔