وزیر اعلیٰ سندھ نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی

کراچی ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے نیب سے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی گئی ۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اسلام اباد میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانا ہے ، لہٰذا نیب ایک ہفتے کی مہلت دے ، نیب کی جانب سے بھی مراد علی شاہ کی مہلت طلبی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
نیب نے آج مراد علی شاہ کو طلب کر رکھا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ سے کمبائین انویسٹی گیشن ٹیم نے بھی تفتیش کرنا تھی۔
نیب حکام متعلقہ کیس میں پہلے ہی سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 6 ریفرنسز داخل کر چکی ہے ، دیگر ملزمان میں اومنی گروپ کے انور مجید اور انکے بیٹے ، بینکر حسین لوائی اور سندھ بینک کے موجودہ اور سابق صدر کو بھی گرفتار کر چکی ہے۔