Tuesday, October 4, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کہا کہ صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، محمد زبیر

وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کہا کہ صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، محمد زبیر

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ سندھ نے خود کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ  وفاق کی جانب سے دباؤ ڈال کر یہ اسٹنگ آپریشن کروایا گیا ، ہمیں تھانے کے اندر نہیں جانے دیا جارہا ، کیپٹن (ر)صفدر کو کن حالات میں رکھا گیا ہے،یہ جاننا ہمارا حق ہے۔