لاہور ( 92 نیوز ) مشکلات میں گھرے ثنا اللہ زہری کی نگاہ مدد کیلئے نواز شریف پر ٹھہر گئی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر وزیر اعظم کا وزرا کے ہمراہ جلد دورہ کوئٹہ کا بھی امکان ہے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سینیٹر سردار یعقوب سے بھی ملاقات کی
ادھر وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی کوئٹہ پہنچ گئے ۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے اجلاس نو جنوری کو ہوگا ۔