Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ  کی عائشہ ممتاز کے کام کی تعریف ،سووینئر اور شیلڈ دی

وزیر اعلیٰ  کی عائشہ ممتاز کے کام کی تعریف ،سووینئر اور شیلڈ دی
July 30, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹرآپریشنزپنجاب فوڈاتھارٹی عائشہ ممتازکےکام کی تعریف، پنجاب حکومت کی جانب سے سوئینئراورشیلڈدی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ کارکردگی وہی ہوتی ہے جس کا اعتراف خلق خدا کرے ۔ عائشہ ممتاز نے ملاوٹ مافیا کے خلاف ایسی کارروائی کی ہے جس پر صوبے کے عوام کو فخرہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ،غیرمعیاری اورمضر صحت اشیاءکی تیاری و فروخت کا کارروبار پورےپاکستان کاالمیہ ہے،اس ضمن میں پنجاب اچھی کارکردگی دکھائےگا توپوراپاکستان اس کی تقلیدکریگا۔