Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ
February 24, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے کی مالی پوزیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ سیکرٹریز کو ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے کہا وہ جلد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا دورہ کریں گے اور ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ فلاح عامہ کی اسکیموں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے پر فوکس کیا جائے۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی کہ جنوری 2021 تک صوبے نے محصولات کی مد میں 1 ہزار 47 ارب روپے وصول کیے۔ رواں مالی برس کی محصولات گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 7 فیصد زائد ہیں۔ 191 ارب ترقیاتی فنڈز کی مد میں جاری کر چکے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی، سیکرٹری خزانہ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔