Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ پنجاب وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب وطن واپس پہنچ گئے
January 2, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چھ روز کا دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ شہباز شریف سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے۔
سعودی عرب میں گزشتہ رات شہباز شریف اور نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے بھر پور مہمان نوازی کی گئی۔ وہ سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
دوسری طرف سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی آج شام وطن واپس پہنچیں گے۔
ادھر وزیر اعلیٰ نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بہترین دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گردوں کی پیوند کاری مشکل علاج ہے۔ لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ممالک سے علاج کراتے ہیں۔
کڈنی سینٹر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہو گا جس میں ٹیسٹ اور علاج کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا۔