Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرغی کا گوشت 300 روپے کلو مقرر کرنے کی تجویز مسترد کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرغی کا گوشت 300 روپے کلو مقرر کرنے کی تجویز مسترد کر دی
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے کلو مقرر کرنے کی تجویز مسترد کر دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  مرغی کا گوشت 260 روپے سے زیادہ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

ذرائع کے مطابق  پولٹری ٹریڈرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کے درمیان مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے آئندہ 15 دن کے لیے مقرر کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

صدر پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ  آج ہائی کورٹ سے ریلیف کے لیے رابطہ کیا جائے گا ، 260 روپے میں گوشت فروخت کرنا ممکن نہیں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی تیاری شروع کر دی ہے ۔