Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں جدید فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں جدید فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا
April 29, 2020

سیالکوٹ ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں جدید فیلڈ اسپتال  کاافتتاح کردیا  ، سیالکوٹ میں  اجلاس کی صدارت کی ،  صنعتکاروں نے ملاقات کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں خصوصی اجلاس ہوا،جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، علاج معالجے کے انتظامات، انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اورگندم خریداری مہم کاجائزہ لیاگیا۔

سیالکوٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے صنعتکاروں نے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر انہوں نے صنعتکاروں کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ میں 203 بستروں پر مشتمل جدید فیلڈ اسپتال  کاافتتاح کیا اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ٹائیگر فورس کے ارکان نے ان سے ملاقات بھی کی ۔

وزیراعلیٰ نے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا اور مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہیڈمرالہ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ  بھی لیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے کھڑے ہیں،اس وبا پرقابوپانے کے لئے بروقت اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔