Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب  سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ارباب غلام رحیم نے پنجاب کا عوام دوست اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے وژن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کر کے پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کو پیچھِے چھوڑ دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہم بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ مزید بولے 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے صوبے کا ہر ضلع ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔