Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعلیٰ سندھ نے دنبہ گوٹھ اسکول کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے دنبہ گوٹھ اسکول کا افتتاح کر دیا
September 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دنبہ گوٹھ اسکول کا افتتاح کر دیا۔ سندھ کے کپتان نے اسکول کے قیام میں تعاون پر امریکی حکومت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہیلی کاپٹر پر  گڈاپ پہنچے  جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا ،  وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح کےبعد دنبہ گوٹھ اسکول میں طالبات نے سندھی نغمہ بھی پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں سندھ کے کپتان مراد علی شاہ نے اسکول کے قیام میں تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو پڑھائی میں دل لگانے کا مشورہ دیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت بیان کی اور امریکی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ سکول میں 23 نئے کمرے بنائے گئے جبکہ پندرہ کمروں کی مرمت کی گئی ہے، جس میں 685 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔