Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے
January 6, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے۔ اس حوالے سے بلوچستان میں سیاسی بحران پر وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری سے اتحادی جماعتوں اور لیگی ارکان کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیزی اختیار کر گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ اتحادی جماعتوں، لیگی ارکان، نیشنل پارٹی کے پارلیمانی ارکان اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ادھر نیشنل پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے وطن واپس پہنچتے ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دو تہائی اکثریت سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔