Tuesday, September 27, 2022

وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر مستعفی ہو گئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر مستعفی ہو گئے
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر مستعفی ہو گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا ہے جسے وزیر اعظم عمران خان نے منظور کرلیا ۔ کیبینٹ ڈویژن نے تابش گوہر کی استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام تھا۔ وزیر توانائی حماد اظہر معاون خصوصی سے ناخوش جب کہ وزیر اعظم عمران خان بھی ان کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے جس پر وزیر اعظم نے ہی تابش گوہر سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری میں بھی معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھے کی ہدایت کی تھی۔