Saturday, October 1, 2022

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ منظور
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا استعفیٰ  منظور کرلیا گیا ،  افتخار درانی   نے بھی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کردی۔ افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، افتخار درانی نے پانامہ کیس،فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھرپور کردار ادا کیا، افتخار درانی نے عام انتخابات میں بھی پارٹی  کیلئے بھر پور خدمات سرانجام دیں۔ افتخار درانی خیبر پختونخوا کے معاملے بھی وزیراعظم کی ہدایات پر اہم کردار ادا کرتے رہے ۔