Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم کے مشیر رزاق دائود نے پیکو کے نجی شیئرہولڈرز کو بورڈ اجلاس بلانے کی اجازت دیدی

وزیر اعظم کے مشیر رزاق دائود نے پیکو کے نجی شیئرہولڈرز کو بورڈ اجلاس بلانے کی اجازت دیدی
January 9, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رزاق دائود کا ایک اور کارنامہ آ گیا جس میں نیب ہدایات کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ پیکو کے نجی شیئرہولڈرزکو وزارت میں بورڈ اجلاس بلانے کی اجازت دیدی۔ نیب نے پیکو کمپنی کے شئیرز کی خلاف ضابطہ فروخت کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سابق ڈائریکٹر نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ آصف جمیل کے خلاف انکوائری کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی۔ نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ نے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر خلاف ضابطہ 20 فیصد شئیرز فروخت کئے۔ 20 فیصد شئیرز کی فروخت کے نتیجے میں پیکو کمپنی میں وفاقی حکومت کی اکثریت اقلیت میں بدل گئی۔ 40ارب روپے اثاثوں کی حامل کمپنی پیکو کے شئیرز خلاف ضابطہ فروخت ہوئے۔ پیکو میں وفاقی حکومت کے 20 اعشاریہ 73 فیصد شئیرز عارف حبیب اور مسعود احمد خان کی کمپنیوں نے خریدے۔ روٹوکاسٹ انجینئرنگ اور ماہا سیکوریٹیز کو پیکو کے شئیرز فروخت کئے گئے۔ نیب کی سالوں تحقیقات کے بعد عارف حبیب خلاف قانون خریدے گئے شئیرز واپس فروخت کرنے پر تیار ہوئے مگر پھر اچانک معاملہ لٹک گیا۔ واضح رہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون  کو دینے کے حوالے سے بھی ان پر کڑی تنقید کی گئ تھی۔