Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کے خلاف استعفی کا مطالبہ کرنے والے اسے مستقبل  میں  ’’جوڈیشل کو  ‘‘قرار دیں گے: مولانا فضل الرحمان

وزیر اعظم کے خلاف استعفی کا مطالبہ کرنے والے اسے مستقبل  میں  ’’جوڈیشل کو  ‘‘قرار دیں گے: مولانا فضل الرحمان
July 15, 2017

کراچی (92نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کو مفاہمت کی سیاست جاری رکھنے کا مشورہ دے دیا  ۔ وزیر اعظم کے خلاف استعفی کا مطالبہ کرنے والے اسے مستقبل  میں ’’جوڈیشل کو  ‘‘قرار دیں گے۔

تففصیلات کےمطابق  سیاسی محاذ پر سرگرم  اور نواز شریف کے سب سے بڑے سیاسی حمایتی جمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچےگورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم کے خلاف بننے والے اتحاد کو خبر دار کیا  ۔ کہا بھٹوکے عدالتی قتل کی طرح کہیں نوازشریف کے خلاف کارروائی بھی "جوڈیشل کو "نا بن جائے۔یوسف رضا  گیلانی اور نواز شریف کے مقدمات کی مماثلت پر پوچھے گئے سوال پر مولانا فضل الرحمان بولے ایک کو جمہوریت کے خلاف ظلم اور دوسرے وزیر اعظم کی سزا کو جہوریت کی فتح قرار دینا کہاں کا انصاف ہے  ۔