Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے باوجود تعمیراتی سائٹس پر کام شروع نہ ہوسکا

وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے باوجود تعمیراتی سائٹس پر کام شروع نہ ہوسکا
April 21, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم کا کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے خصوصی پیکج کے اعلان کے باوجود تعمیراتی سائٹس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ آباد ایسوسی ایشن ممبران کے مطابق صوبائی محکمے تعاون کرنے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز کے ممبران نے حکومتی پیکج سے مایوس ہونے لگے بتایا کہ چار روز گزرجانے کے باوجود صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ بلڈرز کا مزید کہنا ہے کہ ایس بی سی اے، کے ڈی اے واٹر بارڈ اور دیگر محکمے ان سے تعاون نہیں کر رہے۔ تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی محکموں کو بلڈرز تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کرے تاکہ جائیداد کی خریدوفروخت اورٹیکسیشن سے متعلق آسانی ممکن ہوسکے۔