Sunday, November 27, 2022

وزیر اعظم کے احکامات پر ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ چل پڑی

وزیر اعظم کے احکامات پر ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ چل پڑی

اسلام آباد ( 92 نیوز) 92نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، وزیر اعظم  عمران خان کے احکامات پر ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ چل پڑی، ٹرانسپورٹرز نے پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دے دیا، گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم تک آواز پہنچانے پر 92 ٹو نیوز سے اظہار تشکرکیا ۔

کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کا مسئلہ حل ہو گیا ، 92 نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بعد ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی۔

رہنما بی ایم پی عاصم غنی عثمان نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل وزیراعظم تک پہنچانے پر92 نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا حکم تو دے دیا مگر انتظامیہ اب بھی کنٹینرز، ٹرالر اور ٹرک ڈرائیورز کو پریشان کرنے سے باز نہ آئی۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد کراچی سے بھی گڈز ٹرانسپورٹ اشیائے ضروریہ لیکر روانہ ہوئی ۔ رہنما کراچی تاجر اتحاد سراج قاسم تیلی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

ملتان کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دے دیا، کہا کہ  اب اشیائے خورونوش کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔