Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت

وزیر اعظم کی گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت
February 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے کہا ملک کو اس وقت 50 ارب روپے کی گیس چوری کا سامنا ہے۔ 91 فیصد صارفین کو تقریبا 100 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ چوری شدہ اور ضائع گیس کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔ اجلاس میں فوری طور پر 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مزید منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ گیس بلوں میں اضافے کی شکایت کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔