Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات،پی ٹی آئی نے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات،پی ٹی آئی نے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
March 28, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کامطالبہ کردیا، فواد چودھری کہتے ہیں وزیراعظم پارلیمنٹ کو اس ملاقات پر اعتماد میں لیں ۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی چیف ایگزیکٹو اور چیف جسٹس کی ایسی ملاقات نہیں ہوئی، یہ غیرمعمولی بات ہے۔ وزیراعظم کو پارلیمنٹ کو اس ملاقات پر اعتماد میں لینا چاہئے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں  اب چیف جسٹس دفاعی پوزیشن پر آکر بات کریں گے ۔ایسا ہوا تو معاملات طے ہونے کا الزام  لگ جائے گا ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ہے تاہم اس ملاقات کے اثرات کیا مرتب ہونگے وقت فیصلہ کرے گا۔