وزیر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ، عمران خان نے بھرپور کم بیک کرنے پر ٹیم کو سراہا، بابر، حارث اور شاہین کو بہترین کارکردگی پر خصوصی مبارک باد دی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے۔عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیر اعظم نے بابر اعظم ،حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کارکردگی پر خصوصی مبارک باد دی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اچھے کھیل پر مبارکباد پیش کیا۔